18ویں ترمیم کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنے،ہ میں بحث پو کو ئی اعترض نہیں ،رانا تنویر حسین

کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہو نی چا ہیءں پھر کو ئی نہ کو ئی نتیجہ لازمی نکل آ ئے گا،پروگرام سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)رانا تنویر حسین چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ چیزیں آگے لیکر چلنا چاہئے ، قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو پہلے اجلاس میں کہا گیا سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، مگر چیزیں پیچھے کی طرف جاتی رہیں ، عوام الناس کے مسائل حل کئے جائیں ، چیزوں کو بہتر ہونا چاہئے ، انتخابات کے حوالے سے بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے ، حکومت نے اتحادیوں کوبھی ہدف تنقید بنایا، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں ایس کے نیازی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جو گزشتہ انتخابات ہوئے ان پر سوالات ہیں کہ وہ فیئر نہیں ہوئے ، مگر موجودہ انتخابات پر زیادہ انگلیاں اٹھی ہیں ، ذاتی طور پر 18ویں ترمیم پر خوش نہیں ، اس پر بحث ہونی چاہئے ، جب پارلیمانی کمیٹی میں اس پر بحث کی جائے گی ساری سیاسی جماعتیں موجود ہونگی، تو کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا، میں سمجھتا ہوں نیازی صاحب آپ کی بات درست ہے کہ 18ویں ترمیم پر بحث ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ مارا مخصوص حلقے ہوتا ہے اس سے ووٹ لینا ہوتا ہے ، میں سمجھتا ہوں 18ویں ترمیم کے حوالے سے کمیٹی بنے اور اس پر بات وہو ، ہ میں اس پر کوئی اعتراض نہیں مگر سب پارٹیوں کو شامل کیا جائے ۔