نیازی صاحب آپ نے صحافت میں بہت نیک نام کمایا، میاں عتیق

آپ چند لفظوں میں بہتر ، گہری بات کہہ جاتے ہیں ، پروگرام سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)سنیٹیر میاں عتیق نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد بھی ہیں ، ان سب کو سزا دینی چاہئے ، لائبریری میں چند کتابیں غلط ہوتی ہیں ، سب نہیں ، اچھی کتابیں نکالیں ، میں کہوں گا کہ ا ایک پارٹی کی نہیں ہر پارٹٰ میں جرائم پیشہ افراد ہیں ، جس پارٹی میں بھی جرائم پیشہ افراد ہیں ، ان کو نکال کر عوام کو سہولت فراہم کی جائے ، روزنیوز کے پروگروام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ نے صحافت میں بہت نیک نام کمایا، آپ چند لفظوں میں بہتر ، گہری بات کہہ جاتے ہیں ، فیصلہ تاخیر سے آیا، فیصلہ جلد اور صحیح ہونا چاہئے ، یہ جرم کسی جلاد کا ہے ، انساس ایسا سوچ بھی نہیں سکتا ، یہ درندے ہیں ، ان کو جلد از جلد سزاد ی جائے ، لیکن میں کہتا ہوں کہ جو وہاں موجود نہ تھا اسے مورد الزام ٹھہرانا اچھی بات نہیں ، ۔