بی اے پی ترجمان نے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان نے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا۔

ترجمان بی اے پی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال نے مجھے میرے بیٹے کے ذریعے آفربھیجی، میرے بیٹے کو من پسند وزارت اور دیگرکی آفرکی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال میں اتنی جرات نہیں کہ آفر مجھے کرتے، ہم بھکاری نہیں کہ جام کمال سے کچھ مانگیں۔ ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فیصلے پر اٹل ہیں اور جام کمال کوجانا پڑے گا۔