کراچی: تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جوڑیا بازار کے تاجر سے بھتہ طلب کیا تھا اور فیروزآباد میں تاجر کے گھر بھتے کی پرچی اور گولیاں بھیجی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 6 بار پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔