کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، مزید گرین لائن بسیں آج پہنچ جائیں گی

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ گرین لائن کی مزید 40 بسیں آج کراچی پورٹ پہنچیں گی۔ جہاز "آئی وی اوشین” آج کراچی بندر گاہ پہنچے گا، پورٹ پر برتھ ملنے کے بعد 40 بسیں جہاز سے اتاری جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے شہر میں بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹرا سٹی بس منصوبے کے لیے فنڈز مل گئے ہیں، 250 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لیے تمام مراحل مکمل کر لیےگئے ہیں، بسیں آئندہ 4 ماہ میں پہنچ جائیں گی، پہلےمرحلےمیں کراچی کے 7 روٹس پر بسیں چلیں گی۔