سزا کا نفاذ یقینی نہیں،اور فیصلے وقت بہت زیادہ لیتے ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)چیئرمین اسلامی نظریاتیکونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے روزنیوز کے پروگرام ” سچی بات ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب قتل کیس کے بعدان پٹ آئی ہے ، اس حوالے سے عدالتیں قائم ہونی چاہئیں ، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شواہد ضائع نہ ہوں ، مسئلہ یہ ہے کہ سزا کا نفاذ یقینی نہیں،اور فیصلے وقت بہت زیادہ لیتے ہیں، تفتیش کے اور عدالتی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، دس سال بعد فیصلہ ہو تو کئی فیصلہ تو نہیں ہے ، کچھ سال قبل برطانیہ میں فسادات ہوئے انہوں نے سپیشل عدالتیں بنائیں اور راتوں کو بھی مقدمات کی سماعت ہوئی اور اب حالات وہاں بہترہو گئے ہیں۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز