پاکپتن: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے

پاکپتن میں سی ٹی ڈی نے رات گئے کارروائی کرکے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق زیر حراست منظور نامی دہشتگرد کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا جس پر علاقے میں پناہ لیے ہوئے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر حملہ کردیا۔

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 سے 5 دہشتگرد فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگردوں میں منظور احمد اور دو نامعلوم شامل ہیں جب کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد یوم عاشور بہاولنگر دہشتگردی میں ملوث تھا۔