رحیم یارخان: اسکول ہیڈمسٹریس کی طالبات سے جوئیں نکلوانےکی ویڈیو سامنے آگئی

رحیم یارخان میں سرکاری اسکول کی ہیڈمسٹریس کی طالبات سے جوئیں نکلوانےکی ویڈیو سامنے آگئی ۔ رحیم یارخان کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بستی محمد بخش لاڑ کی ہیڈ مسٹریس کو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہیڈ مسٹریس طالبات سے پنکھا جھلواتی اور سر دبواتی نظر آرہی ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول بھجواتے ہیں مگر ہیڈ مسٹریس بچیوں سے ملازموں والا سلوک کرتی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنےکے بعد سی ای او ایجوکیشن رانا نوید نے ہیڈ مسٹریس کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔