لڑکیوں کی بیرون ملک خریدوفروخت میں ملوث 3 افراد گرفتار

لاہور میں لڑکیوں کی بیرون ملک خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزمان کو علامہ اقبال ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک خاتون نیہا، اس کے ساتھی کامران اور حفیظ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران بیرون ملک ڈانس پارٹیوں کیلئے لڑکیوں کو بھجواتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی، گاڑی اور منشیات آئس برآمد کرلی گئی ہے۔