لاہور: پولیس نے خاتون کی شکایت پر ہراساں کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا

لاہور: گارڈن ٹاؤن میں موٹرسائیکل رکشا میں سوار خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں موٹرسائیکل رکشا سوار خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہیں ایک شخص ہراساں کر رہا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے خاتون کا شیخ زید اسپتال سے پیچھا کیا اور ہراساں کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔