معاملات ٹھیک ہیں، عمران خان تَن کے 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سب معاملات ٹھیک ہیں، عمران خان تن کے پانچ سال پورے کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر ذخیرہ کرنے کے الزام میں 88 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، امریکی ڈالر میں ڈیل کرنے والی پانچ بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٖٹیفکیٹ بنانے والوں کو نہ چھوڑا جائے۔sheikhrasheed