جہیزکا سامان واپس نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر قانون کا بیٹا گرفتار

اسلام آباد: جہیزکا سامان واپس نہ کرنے پرسابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے بیٹے وقار وصی کو گرفتار کرلیا گیا۔

سینیئر سول جج قدرت اللہ نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر وقار وصی کو ایک سال قید کی سزاسنائی۔

عدالت نے وقار وصی کو 20 مارچ 2018 کو جہیز کا سامان واپس کرنے کا حکم سنایا تھا لیکن وقار وصی نے عدالتی فیصلے کے باوجود سابقہ بیوی کو جہیز کا سامان واپس نہیں کیا۔