سی ایس پی اور نان سی ایس پی افسران کا فرق ختم ہونا چاہئے

جب خطرناک ملزمان سے واسطہ پرتا ہے تو ان کے لئے رینکر آفیسر تلاش کیا جاتا ہے
پورے پاکستان میں ریکروٹنگ صرف کانسٹیبل اور انسپکٹر کی ہونا چاہئے ،طاہرعالم
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)سابق آئی جی طاہر عالم نے کہا کہ شعیب سڈل ایک یونیورسٹی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہماری یہاں سی ایس پی اور نان سی ایس پی افسران کا فرق ختم ہونا چاہئے ، پولیس کو جب خطرناک ملزمان سے واسطہ پرتا ہے تو ان کے لئے رینکر آفیسر تلاش کیا جاتا ہے ، بنیادی چیزیں تبدیل کرنا ہوں گی، پورے پاکستان میں ریکروٹنگ صرف کانسٹیبل اور انسپکٹر کی ہونا چاہئے ، جب انسپکٹر کے طور پر کام کریں گے تو انہیں حقائق کے بارے علم ہو گا، انتے اتنے لائق آفیسر ہیں مگر انہیں بٹھایا ہوا ہے ، جو شیر دل آفیسر ہیں انہیں شاباش دیں ، فرق ختم کریں تو مسائل حل ہونگے ، سی ایس پی اچھے آفیسر بھی ہیں، روزنیوزکے پروگرام ” سچی بات ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کو بہتر ہونا چاہئے ، روایت انداز کی سوچ اپنانا ہو گی ۔