’میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا‘، ڈاکٹر قدیر کا اخبار میں آج آخری کالم

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل عرصے سے جنگ کیلئے سیاسی، سماجی، عسکری اور دیگر موضوعات پر خصوصی کالم لکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے آخری کالم میں جو آج کے ادارتی صفحے پر شامل اشاعت ہے میں لکھا ہے کہ اب تک مجھے ہزاروں ہمدردوں سے نیک خواہشات بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ موصول ہورہی ہیں۔

ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ میری صحت پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے، بس تھوڑی کمزوری ہے وہ بھی ان شااللہ جلد دور ہوجائے گی، حقیقت یہ ہے کہ میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کالم ہفتہ وار شائع کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ڈاکٹر صاحب کا آخری کالم ملاحظہ فرمائیں۔ (ادارہ)