سزا کیخلاف اپیلیں منظور: مبینہ ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کےدوران عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی۔

عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادرشاہ کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو بری کردیا اور حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف مزید کیس نہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔ خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 2 ،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی اداکرنےکا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سال 2000 میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا جن میں پولیس اہلکار ریحان اور نثار شامل تھے۔ بعد ازاں پولیس نے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں دیگر مقدمات بھی زیرسماعت ہیں۔