اسلام آباد: معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سید پور ماڈل ویلج میں پیش آیا جہاں ہوٹل کی پارکنگ میں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑےمیں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جھگڑے کےدوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے دوسرا شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔