ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ، عوام کا جم غفیر فیصل مسجد پہنچ گیا، ابر رحمت بھی برسنے لگی

محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جسد خاکی نماز جنازہ کے لیے فیصل مسجد اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد جنازہ گاہ پہنچ چکی ہے۔ محسن پاکستان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایک انکلوژر عوام کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ دوسرا انکلوژر وی آئی پیز کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اسلام آباد کے مرکزی ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی۔