ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین فیصل مسجد میں نہیں بلکہ اہل خانہ کی خواہش پر کس مقام پر ہو گی ؟ حکومت نے اعلان کرتے ہوئے انتظام شرو ع کر دیا

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اہل خانہ کی خواہش پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سیکٹر ” ایچ 8“ کے قبرستان میں کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے فیصل مسجد میں قبر تیار کی گئی تاہم اب سیکٹر ایچ ایٹ کے قبرستان میں انتظامیہ کو قبر تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور تین بجے سے پہلے سارا کام مکمل کرنے کا کہا گیاہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین ایچ ایٹ کے قبرستان میں اہل خانہ کی خواہش پر کی جارہی ہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کا نمبر 16 اے پلاٹ نمبر 46 الاٹ کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ا س سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرت ہوئے کہاتھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی ۔ ووزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد فیصل مسجد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے تاہم اب اہل خانہ کی خواہش پر فیصلہ تبدیل کر دیا گیاہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں اب سے کچھ دیر بعد ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی ۔