مراد علی شاہ کاعمر شریف کے فلاحی کاموں کو آگے بڑھانےکا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عمرشریف کی وفات پر تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ گئے اور مرحوم کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمر شریف کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں سے ملاقات کی اور عمرشریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عمر شریف جیسی شخصیت روز روز پیدا نہیں ہوتی، عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمر شریف کے فلاحی کاموں کو آگے بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔