سوتیلی بیٹی کو ہراساں کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا سابق شوہر گرفتار
پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات پولیس نے کارروائی کے بعد ڈیفنس توحید کمرشل سے گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم پر اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے تحت تھانہ گذری میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ لیلیٰ پروین کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ ملزم سے شادی 5 سال قبل ہوئی تھی تاہم 8 ماہ قبل ملزم ان کی 13 سالہ بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا جب کہ انہیں واقعے کے حوالے سے رشتہ داروں نے آگاہ کیا۔