گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند

کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے، تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں اور اس کے مضافات میں تاحال ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے، گزشتہ روز کے طوفان کے باعث منقطع ہونے والی بجلی 36 گھنٹے بعد بھی بحال نہ کی جاسکی۔

ایکسیئن واپڈا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں، گرنے والے پولز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ آب رسانی کا کہنا ہے کہ آنکاڈہ ڈیم میں ایک سال کے لئیے پانی جمع ہوگیا، سوڑ اور شادی کور ڈیموں میں بھی وافر مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔