تخیل ادبی فورم ریاض کا تعزیتی ریفرنس اور مشاعرے کا انعقاد

ریاض: (ملک ندیم شیر) تخیل ادبی فورم ریاض کے زیر اہتمام فورم کے سینئر شاعر صدف فریدی (مرحوم) اور بانی بزمِ یارانِ ریاض عقیل قریشی (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریاض شہر سے مختلف مکتبئہ فکر اور جماعتوں کے نمائندوں سمیت شعراء نے شرکت کی۔

ریاض کے مقامی ہوٹل میں تخیل ادبی فورم ریاض کے زیر اہتمام سینئر شاعر صدف فریدی مرحوم اور بانئ بزم یارانِ ریاض و موسیقار عقیل قریشی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے پروفیسر اقبال بیگ ، منصور محبوب چوہدری، حافظ عبدالوحید ، صابر امانی ، راشد محمود سمیت دیگر شرکاء نے دونوں بچھڑ جانے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے بلند درجات کی دعا کی اور کہا کے ہم آج ان دونوں ساتھیوں کے لیے یقیناً سوگوار ہیں اور یہ دونوں شخصیات انتہائ اعلی اخلاق کے مالک تھے اور یقیناً اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے دو بڑے نام تھے ۔ ان کی داستانیں ہم سب دوستوں میں ہمیشہ ذندہ رہیں گی۔ صدف فریدی مرحوم فنِ شاعری میں اپنی مثال آپ تھے ۔ وہ ایک اچھے تخلیق کار کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی تھے۔ جبکہ عقیل قریشی مرحوم ایک ذندہ دل انسان اور فنِ موسیقی میں عمدہ مہارت رکھتے تھے جن کی آواز کو کمیونٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔۔
ریفرنس تقریب کے اختتام پر دونوں مرحوم ساتھیوں کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئ اور انکے خصوصی شیلڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔