سابق چیف سیکرٹری سندھ – سائیں غلام محمد میمن انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل.

ریاض: (ملک ندیم شیر) سعودی عرب پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور میمن کے والد بابا سائیں غلام محمد میمن(سابق چیف سیکرٹری سندھ) انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ سعودی عرب بھر سے ڈاکٹر منصور میمن کو مختلف مکتبئہ فکر اور تنظیموں سمیت صحافی برادری کی جانب سے ٹیلی فون کالز اور میسیجز کے ذریعے انکے والد غلام محمد میمن(سابق چیف سیکرٹری سندھ) کے لیےخصوصی دعاؤں کے پیغامات دیئے گئے اور انکی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئ۔