اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا مطلب آٹے، چینی اوربجلی کی قیمت بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں سےمنہگائی کا ظلم کرنےکا اختیار چھیننا ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام تاریخی منہگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے،ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔

جماعت اسلامی اور اے این پی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔