آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ، گلگت اور چترال کا زمینی راستہ منقطع

غذر میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور چترال کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
لنگر کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث گلگت چترال روڈ بلاک ہو گئی۔

گلگت چترال روڈ بلاک ہونے سے چترال اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہونے والی روڈ کو کھولنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔