لاہور سیشن کورٹ سے جدید اسلحہ سے لیس ایلیٹ فورس کے 2 جعلی اہلکار گرفتار

سیشن کورٹ لاہور میں ججز گیٹ سے ایلیٹ فورس کے دو جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے قبضے سے جدید رائفل، نائن ایم ایم پسٹل، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو سیشن عدالت کے ججز گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں کےنام مشتاق احمد اور ظہیر الدین بابر معلوم ہوئے ہیں جنہیں تھانہ اسلام پورہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے جدید رائفل، نائن ایم ایم پسٹل، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔