جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمہ سننے سے انکار، ازخود نوٹس کے اختیار پر سوال اٹھا دیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمہ سننے سے انکار، ازخود نوٹس کے اختیار پر سوال اٹھا دیا محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمہ سننے سے انکار کردیا اور ازخود نوٹس کے اختیارات کے استعمال پرسوال اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ کہا سپریم کورٹ کو عوامی مفاد، بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر از خود نوٹس کے اختیارکا استعمال کرنا چاہیے۔

جسٹس یحییٰ نے کہا کہ جب تک طریقہ کار طے نہ ہو از خود نوٹس کا اختیار استعمال کرنا مناسب نہیں۔ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیا بینچ بنانے کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوادیا۔