پاکستان کی طالبان کو سی پیک میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان نے طالبان کو چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے طالبان حکومت کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی قیادت سے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جس کا مقصد افغان معیشت کو سہارا دینے کے مواقع تلاش کرنا تھا۔