پنڈی اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما گھر کھولنے کی اجازت

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں پنڈی اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما گھر کھولنے کا اجازت نامہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسی نیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے 10 دنوں میں ان شہروں کے سینما گھر بھی کھل سکیں۔