گھریلو سامان شفٹ کرنے آئے شخص کی ساتھی لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی

کاہنہ میں کولیگ نے گھر کے سامان کی شفٹنگ کے دوران لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی کمپنی کی آفیسر نریسیہ ایلیگزینڈر نے ناز ٹاؤن میں گھر کرائے پر لیا اور سامان شفٹ کرنے کیلئے اپنے دفتر کے ساتھی شہریار کو بلایا۔

شہریار نے خاتون سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کوئٹہ کی رہائشی اور لیڈی ڈاکٹر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نارووال کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

یہ خبر 28 ستمبر کو روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی