قائداعظم کے مجسمے کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کاؤنٹرر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام کا بتانا ہے کہ قائداعظم کے مجسمےکو دھماکے سے اڑانےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ گوادر میں درج کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں سیون اے ٹی اے اور ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔