تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، چھاچھرو، چیلہار اور گردو نواح میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد انتقال کرگئے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک 8 سال کا بچہ اور 4 خواتین جاں بحق ہوئیں جبکہ دو لڑکیاں زخمی بھی ہوئیں۔

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 12 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد بکریاں اور اونٹ بھی ہلاک ہو گئے۔