اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ کے 4 افراد قتل

اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود نیو مل میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دار الحکومت اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 پراپرٹی ڈیلرز اور ان کے 2 گارڈز سمیت 4 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔