جہانیاں میں زمیندار کے کتوں کا حملہ، 3 سالہ بچی جاں بحق

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں زمیندار کے کتوں کے حملے میں ایک تین سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں میں بچی گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ زمیندار کے 4 کتوں نے اس پر حملہ کر دیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متاثرہ بچی کے والد اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس نے زمیندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ پولیس کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ بچی کے ورثاء نے کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، کارروائی کے لیے درخواست دی گئی تو ایکشن لیں گے۔