کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 26 ستمبر تک7 روزہ انسداد پو لیو مہم شروع کی جائے گی۔

پنجاب میں انسداد پولیو مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ بلوچستان کے تمام 34 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہوگا۔ بلوچستان میں 5 روزہ مہم کے دوران 25 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں پہلے سے شروع انسداد پولیو مہم 23 ستمبر تک جاری رہے گی۔