کراچی والوں کے لیے خوشخبری ،گرین لائن منصوبے کی بسوں سے لدا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

کراچی(حسنات بلوچ) گرین لائن منصوبے کی بسوں سے لدا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔
40 بسوں کے ساتھ "فین شن” بحری جہاز پاکستان پہنچا ہے۔
40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 40 گرین لائن بسیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
گرین لائن بس منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا اور اسے ایک سال میں مکمل ہونا تھا تاہم تاحال اس منصوبے پر کام جاری ہے۔
گذشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔