پاکستان کی لیے بڑی خوشخبری ،ارجنٹینا نے جے ایف 17 طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا

(حسنات بلوچ) ارجنٹینا نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے خریدنے کیلئے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ ارجنٹینا کی فضائیہ نے امریکا، روس اور بھارت کی پیش کشیں مسترد کرکے پاکستان سے جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ارجنٹینا ابتدائی طور پر 12 جنگی طیارے خریدے گا، جس کیلئے ارجنٹینا وزارت دفاع نے 664 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ ارجنٹینا کی حکومت نے پاکستان سے طیاروں کی خریداری کے لئے رقم کو بجٹ مسودہ میں شامل کرلیا ہے۔ جنگی طیاروں میں بلاک تھری کے 10 سنگل سیٹر طیارے جب کہ 2 ڈبل سیٹر طیارے شامل ہیں۔
لاطینی امریکی ملک ارجنٹینا نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کے لیے اگلے سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔

پاکستان ایئر فورس کا کہنا تھا کہ فنڈ مختص کرنے کی تجویز کا مطلب یہ نہیں کہ سودا طے پاگیا ہے، فی الحال سرکاری بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔ فروخت کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہی سرکاری بیان جاری ہوگا۔