ایک سال کے اندر بلدیاتی الیکشن کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی

(حسنات بلوچ)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت ایک سال کے اندر بلدیاتی الیکشن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔