لاہور اور پشاور کی عوام کے لیے خوشخبری ،قومی ائیر لائن کا پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن یکم اکتوبر سے لاہور سے پشاور کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائے گی اور ان پروازوں کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے پشاور کے لیے پروازیں پیر اور جمعے کے روز چلائی جائیں گی جب کہ یکم اکتوبر کو لاہور سے پرواز پی کے 648 دن 11 بجکر 40 منٹ پر پشار روانہ ہوگی۔