میڈیا تنظیموں کےنمائندوں کی وفاقی وزیراطلاعات سے ملاقات، فیک نیوز اور میڈیا ورکرز کے حقوق اور میڈیا قوانین کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق

(حسنات بلوچ)فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے معاملے کو حل کرے گی، میڈیا ورکرز کے حقوق اور میڈیا قوانین کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیا تنظیموں نے میٹنگ کے دوران مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے ) پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔
مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معاملے پر پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے، ایمنڈ اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔
کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب سے ملاقات میں کیا گیا ۔

کمیٹی میں فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پرجعلی خبروں، میڈیاورکرز کے حقوق سمیت قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کی مزید بہتری جیسےمعاملات زیر بحث آئیں گے۔ میڈیا تنظیموں نے میٹنگ کے دوران مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمینٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔