جھوٹی خبر روکنے کا شفاف اور آزادانہ نظام ہونا چاہئیے۔ وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آبا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جھوٹی خبر روکنے کا شفاف اور آزادانہ نظام ہونا چاہئیے۔

تفصیات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو آزادی صحافت کا علم بردار ہونا چاہئیے، کسی وزیراطلاعات کے پاس صحافی کو سچ سے روکنے کا اختیار نہیں ہے،

اگر يہ اختيار کسی کے پاس ہوگا تو جمہوريت کمزور ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ آزادیٔ صحافت کے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی، جھوٹی خبر روکنے کا شفاف اور آزادانہ نظام ہونا چاہئے، کسی سے سوال پوچھنے کو ادارے پر حملہ قرار نہيں ديا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدليہ قانون سے بالاتر نہيں ہوسکتی، يہ جمہوريت نہيں، عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جوابدہ ہونا ہوگا، احتساب کی بات جمہوری نظام کے تحت ہی کرتے ہیں۔