مت کوئی ہدایت نہیں دیتی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کو پابند نہیں بنانا چاہتے۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی کو کوئی ہدایت نہیں دی جاتی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بات سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری سمیت دیگر کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اخبارات کے مدیران، میڈیا مالکان اور عامل صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے مندوبین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم آزادئ صحافت اور رائے پر کسی قسم کی قدغن عائد نہیں کرینگے-

فیک نیوز کی ترویج و اشاعت بڑا مسئلہ ہے، اس کے لیے قانون سازی میں بہتری اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ضروری ہے- فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی اے مسودہ قانون کمیٹی کے روبرو پیش کیے جانے پر ہی اس کا جائزہ لیا جائے گا۔