ملک کے مفاد کی خا طر ن لیگ اور پیپلز پارٹی متحد ،عوام نواز شریف کو ہی لیڈ ر مانتے ہیں،صدارتی نظام ملک توڑنے کا باعث بنے گا،شاہد خا قان عباسی

غلطیاں مت کریں ، تجربے نہ کریں ، آئین کے مطابق ملک کو چلائیں، وفاق کو مزید اختیارات دینے سے مسائل حل نہیں اور پیدا ہونگے ، نئے نمائندے آنے دیں اب حکومت ناکام ہو گئی
بتائیں کہ آخر ہم نے جرم کیاکیا ہے ، جب حکومت ہی یہ نیت کر لے کہ وہ جھوٹ بولے تو پھر کیا پیچھے رہ جائیگا ، صاحب اقتدار جب باتیں نہیں سمجھے گا تو سب بھگتیں گے
ہم احتساب کے حق میں ہیں، نیب سے کبھی غلط کام نہیں لیا، شہازنے جو زرداری کا پیٹ پھاڑنے کا کہا یہ ایک محاورہ ہے، ن لیگ پیپلز پارٹی میںسیاسی مخالفت جاری رہے گی
نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین تو اختلاف نہیں، سیاست میں ڈھکی چھپی باتیں نہیں ہوتی ،روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں ایس کے نیازی سے گفتگو

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بتائیں کہ آخر ہم نے جرم کیاکیا ہے ، جب حکومت ہی یہ نیت کر لے کہ وہ جھوٹ بولے تو پھر کیا پیچھے رہ جائیگا ، صاحب اقتدار جب باتیں نہیں سمجھے گا تو سب بھگتیں گے ، میںکہتا ہوں ٹی وی کیمروں کے سامنے تفتیش ہو، عدم اعتماد نہیںہو سکتا ، جب ادارے پیچھے پڑ جائیں ، ہم اور پیپلز پارٹیٰ اکھٹے ہیں، ملک کے مفاد، ملکی ترقی کیلئے ہم متحد ہیں، ہم احتساب کے حق میں ہیں، ہم نے کسی کو پراسیکیوٹ نہیں کیا، نیب سے کبھی غلط کام نہیں لیا، شہاز شریف نے جو زرداری کے پیٹ پھاڑنے کا کہا یہ ایک محاورہ ہے ، دیکھئے ایک بڑے مقصد کیلئے ہم اکھٹے ہیں، ہماری سیاسی مخالفت جاری رہے گی، یہ سیاست ہے ہم نے اپنا انہوں نے اپنا بیانیہ دیا ہے ، آج عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی ہے کہ وہ ریلیف دے ، عوام کہتی ہے کہ آج ہی حکومت ختم ہو، ہم جمہوریت اور اپوزیشن کے تحت رہنا چاہتے ہیں، حکومت کام نہیں کررہی ہے تو حکومت کو بتانا ہمارا حق ہے ، کوشش کررہے ہیں، حکومت پٹ جائے گی، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے روزنیوز کے پروگرام ” سچی بات ” میں ایس کے نیازی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ایک ہی پارٹی ہے ، ہمارا کام ہے حقیقت بیان کریں، پارٹی کے صدر شہباز شریف ہیں روح و رواں نواز شریف ہیں، آج ووٹ کرالیں ن لیگ جیت جائے گی، ہم سب نواز شریف کے پیروکار ہیں، ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نے نظیر 9سال کے بعد حکومت میں آئیں ، آج عوام نواز شریف کو لیڈ ر مانتے ، نواز شریف پارٹی چھوڑتے ہیں ، جس کو پارٹی قبول کرے گی وہ ہی لیڈر ہو گا، نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین تو اختلاف نہیں، سیاست میں ڈھکی چھپی باتیں نہیں ہوتی ، ن لیگ کے اختلافات صرف ٹی وی تک ہیں، حقائق کچھ بھی نہیں ہے ،ہم نے صدارتی نظام ایک مرتبہ تجربہ کیا تھا، صدارتی نظام ملک توڑنے کا باعث بنے گا، یہ غلطیاں مت کریں ، تجربے نہ کریں ، آئین کے مطابق ملک کو چلائیں، وفاق کو مزید اختیارات دینے سے مسائل حل نہیں اور پیدا ہونگے ، پاکستان میں آج یہ شخص کو اقتدار میںنمائندگی ہے ، نمائندے کام نہیں کریں گے الیکشن ہونے دیں، نئے نمائندے آنے دیں اب حکومت ناکام ہو گئی ،

ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔