بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار

لاہورہائی کورٹ نے بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے شخص مظفر نواز کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ ذرائع کے مطابق ، مجسٹریٹ نے پہلی بیوی کی شکایت پر مظفرنوازکو3ماہ قید اور5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

اب عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیراجازت دوسری شادی پرکیس کی سماعت کااختیارفیملی کورٹ کو ہے لہٰذا سزا کالعدم قرار دی جاتی ہے۔