حکومت نے جو وعدے کئے تھے کو ئی بھی پورا نہیں کیا

لوگ اب حکومت سے تنگ ہیں،رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور کی گفتگو
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے روزنیوز کے پروگرام ” سچی بات ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے تھے ، کم از کم عوام کے سامنے ایکسپوز تو ہو ، حکومت سمجھ رہی ہے کہ ڈالر ز باہر سے آجائیں گے ، ملازمتیں مل جائیں گی، مگر کچھ بھی نہیںہوا، انہوں نے کہا کہ لوگ اب حکومت سے تنگ ہیں، میں تو کہتا ہوں کہ دبائو اپوزیشن پر بھی ہے ، نتیجہ یہ نکلے گا کہ اگر اپوزیشن نے کردار ادا کیا تو عوام خود باہر نکل آئے گی، انہوں نے کہا کہ جب بھی بڑی تحریک شروع ہوتی ہے تو عاجزانہ ہوتی ہے کہ اے پی سی لیڈ نہیں کرے گی تو خود اپوزیشن کے لئے مسائل پیدا ہو جائیں گے
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید تازہ ترین خبریں