ہمارا چارٹر ہے عوام کی تکالیف دور کی جائیں،شاہد خاقان عباسی

مسائل پارلیمان کے اندر حل کریں اگر انتخابات حل ہے تو وہ کریں

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)ہمارا چارٹر ہے عوام کی تکالیف دور کی جائے ، مہنگائی آسمان پر ہے اس مسئلہ کو حل کیا جائے ، پارلیمان کے اندر حل کریں اگر انتخابات حل ہے تو وہ کریں ، فضل الرحمان نے جو جلسہ کی وہ انتہائی تاریخی تھا، بات وہ کرنی چاہئے جس سے جمہوریت مضبوط ہو ، فضل الرحمان معاملات سمجھتے ہیں، عوام چاہتی ہے ان کی کوئی بات کرے ، مولانا صاحب کی کامیابی یہ ہے کہ میڈیا نے ان کے جسلے کو کور نہیں کیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ایک جسٹس نے مریم کی پیشی کے وقت جو جملہ بولا، وہ تاریخی تھا، مریم کو یا اپوزیشن کو میڈیا کور نہ کر کے ان کا قد بڑھا رہا ہے ،
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔