کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان، 60 لاکھ خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا:وزیر خزانہ شوکت ترین

(حسنات بلوچ) معیشت میں بہتری سے ریونیو بڑھ رہے ہیں، اس ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کردیں گے، جس سے 60 لاکھ خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگرہم قیمتوں کودیکھیں تودنیابھرمیں واویلاہے، ہماری قیمت4.18 پھر 6.81پھر10.46ہوگئی، چینی 2018 میں303ڈالرپرٹن تھی، اب چینی430ڈالرپرٹن پرچلی گئی ہے، اسی طرح 2018میں گندم188تھی اب 218پرچلی گئی اور پام آئل2018میں621تھااب1100سےاوپرہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کہتےتھےکہ کاشتکاروں کوعالمی قیمتیں ملنی چاہییں، ہماراکام ہےکہ زرعی پیداوار بڑھائیں ، ہم گندم،دالیں،گھی درآمدکرتےہیں، مہنگائی کی شرح اس سال 8 فیصد کے قریب قریب ہوگی۔

یوٹیلئٹی اسٹورز کے ذریعے لوگوں کو سبسڈی دی جائےگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے آمدن تبھی بڑھے گی جب معیشت میں بہتری آئے گی، عالمی مارکیٹ سے ہماری قیمتیں منسلک ہیں جس سےقیمت بڑھتی ہے۔