لڑکی کو نازیبا تصاویر سے بلیک میل اور ہراساں کرنے والا کزن نکلا

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: فیصل آباد میں لڑکی کو نازیبا تصاویر سے بلیک میل اور ہراساں کرنے والا کزن نکلا،فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیم نے طارق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو نازیبا تصاویر کی بنیاد پر ہراساں کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک لڑکی کو نازیبا تصاویر بھیج کر بلیک میل کیا جا رہا تھا۔

تاہم جب تفتیش کی گئی تو اسے بلیک میل کرنے والا خاندان کا ہی فرد نکلا۔لڑکی کو اپنے کزن کی جانب سے نازیبا تصاویر بھیج کر بلیک میل کیا جا رہا تھا۔ ملزم عثمان اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کر رہا تھا۔ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی کزن کو بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا۔ملزم نے لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر دوستوں اور فیملی ممبرز کو بھیجیں ۔ ایف آئی اے نے ملزم عثمان اور اس کے دو ستوں رمضان اور مجاہد کو گرفتار کر کے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی