کراچی والوں کے لیے ایک اور بری خبر،شدید گرمی کی پیش گوئی

(حسنات بلوچ)آئندہ تین روز موسم گرم اور کبھی شدید گرم مرطوب رہے گا، پارہ 40ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے
بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کراچی میں گرمی کی صورت میں نظر آرہے ہیں
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔

شمال مغربی گرم ہوائیں دن میں چلیں گی، آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور کبھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران پارہ 40 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اڑیسہ کے ساحل پر بھی ڈیپریشن موجود ہے اور حالیہ موسمیاتی جائزے میں اس کا رخ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کی جانب ہے۔اگر صورتحال یہی رہی تو کراچی میں بارش کا امکان کم ہوجائے گا۔