سابق وفاقی سیکرٹری اور کالم نگار صفدر محمود انتقال کر گئے

لاہور: سابق وفاقی سیکرٹری، کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر صفدر محمود روزنامہ جنگ میں کالم نگار تھے اور وہ صبح بخیر کے عنوان سے کالم لکھا کرتے تھے، اس کے علاوہ ڈاکٹر صفدر محمود کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

ڈاکٹر صفدر محمود کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس لاہور میں ادا کی جائے گی۔